ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ:وزیراعلیٰ نےرپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے فتح جنگ انٹر چینج پرموٹروے پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ، فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل آئی جی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل آفریدی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ، لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔