ایک درخت ،40 پھل
نیویارک (ویب ڈیسک) کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ ایک ہی درخت سے 40 قسم کے پھل حاصل کر سکیں؟مگر نیو یارک میں ایک شخص نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس کے بعد ایک ہی درخت سے 40 قسم کے پھل اگائے جا سکتے ہیں .تفصیلات کے مطابق سیرا کیوز یونیورسٹی کے پروفیسر وان ایکن نے 2008میں نیویارک میں قدیم نسل کے پھلدار درختوں کو بچانے کیلئے قدیم درختوں کا ایک باغ خریدا اور مختلف اقسام کو ایک ہی درخت پر پیوند کرنا شروع کر دیا ، 5 سال بعد ان کی محنت رنگ لائی اور ایک ایسا درخت تیار ہوا جو سال کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کے پھل اگاتا ہے ۔
اس درخت پر اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ، آلو بخارا، خوبانی، آڑو اور چیری سمیت 40 قسم کے پھل لگتے ہیں۔پروفیسر سیم گرافٹنگ کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران مرکزی درخت کو چھیل کر اس درخت کی شاخوں کو دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کر دیا جاتا ہے جس کےکچھ عرصے بعد وہ یکجان ہوجاتے ہیں۔