بابرغوری سمیت 2 سابق وزرا نے ایم کیوایم لندن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
کراچی(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) ایم کیو ایم لندن کے دو رہنماؤں بابرغوری اور شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔میڈیا کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اپنڈ شپنگ بابر غوری اور سابق وزیر برائے مواصلات شمیم صدیقی نے ایم کیوایم لندن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بابر غوری اور شمیم صدیقی کا تعلق ایم کیوایم لندن سے تھا۔ بابرغوری کا کہنا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی تمام تنظیمی ذمہ داریوں اور اس کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر مستعفیٰ ہورہا ہوں تاہم فی الحال کسی بھی دوسری جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔
سابق وزیربرائے مواصلات شمیم صدیقی کا کہنا ہے کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر پارٹی کی ذمہ داریوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور یہ فیصلہ مہاجرعوام کے حق میں سیاسی اور غیرسیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کیا۔
Leave a Reply