بالی ووڈ کی وہ 10 اداکارائیں جو اپنا کروڑوں روپے کا معاوضہ ڈنکے کا چوٹ پر وصول کرتی ہیں
(ایمرا نیوز/رپورٹ ذیشان علی سے)
آج ہم آپ کو بتائیں گے بالی ووڈ کے ایسے دلچسپ اور حیران کر دینے والے حقائق جن سے آپ ناواقف تھے تو بات کرتے ہیں بالی ووڈ کی اداکاراﺅں کی کہ وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ویڈیولازمی دیکھیں
کنگنا رناوت
اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جن کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ”منی کارنیکا“ تھی۔ کنگنا ایک فلم کا معاوضہ 18کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔
دپیکا پڈوکون
نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک فلم کے لئے 17کروڑ روپے معاوصہ وصول کرتی ہیں۔
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مشہور اداکاراﺅں میں ہوتا ہے وہ ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 16کروڑ وصول کرتی ہیں۔
کرینہ کپور
بالی ووڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15کروڑ وصول کرتی ہیں۔
شردھا کپور
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک فلم کا معاوضہ 14کروڑ روپے تک لیتی ہیں۔
عالیہ بھٹ
حالیہ دور کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم کا معاوضہ 13کروڑ روپے لیتی ہیں۔
کترینہ کیف
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا معاوضہ پر فلم 12کروڑ روپے ہے۔
سونم کپور
بالی ووڈ اسٹائل آئیکون سونم کپور ایک فلم کے لئے 11کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
ودیابالن
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا معاوضہ 10کروڑ روپے جو وہ ایک فلم کے لئے لیتی ہیں۔
انوشکا شرما
نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک فلم کے لئے 9کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔