برطانوی وزیر اعظم اور کابینہ کے 15 ارکان کو آئندہ عام انتخابات میں اپنی نشستیں بچانا بھی مشکل ہوگیا، رپورٹ
لندن : برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور ان کی کابینہ کے 15 وزراء کو 2024 میں ہونے والے عام انتخابات وائپ آؤٹ میں اپنی نشستیں کھونے کا خطرہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوکل ڈیٹا پولنگ برائے بیسٹ فار برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینئر ٹوری شخصیات بشمول وزیر اعظم رشی سنک، نائب وزیر اعظم ڈومینک راب اور ہیلتھ سیکریٹری سٹیو بارکلے سبھی کو 2024 میں متوقع انتخابات میں شکست کا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی، سیکریٹری دفاع بین والیس، بزنس سیکریٹری گرانٹ شیپس، کامنز لیڈر پینی مورڈانٹ اور سیکرٹری ماحولیات تھریس کوفی بھی اپنی نشستوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔پول کے مطابق کابینہ کے صرف پانچ وزراء جیریمی ہنٹ، ہندوستانی نڑاد سویلا بریورمین، مائیکل گو، ندیم زواوی اور کیمی بیڈینوک 2024 کے انتخابات میں اپنی نشستیں بچاپائیں گے