بشریٰ عمران کا انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ،مریضوں کی تیمارداری
لاہور (ویب ڈیسک)خاتون اوّل بشریٰ عمران فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں .اسی حوالے سے خاتون اوّل بشریٰ عمران نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں خاتون اول نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔ فلاحی کاموں میں فرح خان بھی خاتون اول کے شانہ بشانہ چلتی ہیں۔ اس موقع پرخاتون اول بشریٰ عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ جہاں اسلام،رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی ، صوفی ازم، مذہبی افکار، اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔
بشریٰ عمران نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیاجبکہ خاتون اول بشریٰ عمران کا طلبہ کیلئے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ افتتاح کئےجانے والےریسرچ سینٹر میں طلبہ کی سکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل کا بھی قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی بھر پور کوششوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔ریسرچ سینٹر میں لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور دیگر قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن پورٹل اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں معروف شخصیات اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
خیال رہے کہ خاتون اول علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی بذات خود سرپرستی کر رہی ہیں۔