بلوچستان کی عوام کے لئے بڑی خوشخبری
وتھل (ویب ڈیسک)بلوچستان کی عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری آئی ہے.تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی عوام کیلئے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے ایک خود کفیل پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت عوام کو مقامی سطح زرعی ترقی، گلہ بانی اور چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلیے 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کی مالی سپورٹ فراہم کی جائے گی جس سے فائدہ اٹھانے والے افراد کی ماہانہ فی کس آمدنی جو پہلے انتہائی کم تھی اب بڑھ کر 15 سے 20 ہزار روپے ہوجائے گی۔
یہ پروگرام ایک غیرسرکاری اور غیر منافع بخش سماجی ادارے آرگنائزیشن فارسوشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس سے اب تک 280 سے زائد خاندان مستفید ہوچکے ہیں اور یہ خاندان مالی طور نہ صرف مستحکم ہوئے ہیں بلکہ دیگر افراد کو بھی خود کفیل بنانے میں اس سماجی ادارے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں . سماجی ادارے آرگنائزیشن فارسوشل ڈیولپمنٹ انیشیٹوزکی طرف سے ضلع میں اب تک 21 اسکول قائم کے گئے ہیں جن میں 1977بچے زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے بیشتر اسکولز نیشنل کمیشن فار ہیومین ڈیویلمنٹ کے حوالے کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر ماہ مختلف دیہات میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔