بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور میں سٹیلمنٹ کرنے کی غرض سے بلوائے جانے والے پٹواریوں ،قانگو اور ریونیو افسران کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا
پراپرٹی ڈیسک(میڈیا 92 نیوز)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ضلع لاہور میں سٹیلمنٹ کرنے کی غرض سے بلوائے جانے والے پٹواریوں ،قانگو اور ریونیو افسران نے ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باہر کے اضلاع سے آنے والے ریونیو سٹاف کی فہرست مرتب کرنے کا عندیہ دیدیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو کے ذرئع سے معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے انتظامی افسران نے ضلع لاہومیں31جولائی سے قبل سٹیلمنٹ ختم ہونے کی سمری منظورہونے کے بعد باہر کے اضلاع سے ضلع لاہور میں بلوائے جانے والے پٹواریوں قانگو اور ریونیو کو بھی ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق جو پٹواری قانگو اور ریونیو افسران جن اضلاع سے آئے ہیں ان کو واپس انہی اضلاع میں بھیج دیا جائے گا۔ اور اس حوالے سے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور اورڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسرز سے ایسے ریونیو سٹاف کی فہرست مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی ہیں۔ دوسری طرف ضلع بدر ہونے والے شعبہ سٹیلمنٹ کا ریونیو سٹاف بھی اس اطلاعات سے انتہائی خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے۔17سال ضلع لاہور میں سروس کرنے والے ریونیو سٹاف کا نجی کاروبار گھر اور خرید کردہ جائیداد بھی موجود ہے جوکہ ان کے تبادلے کاے بعد ا ن کےلئے انتہائی مشکلات کا سبب بنے گی سٹیلمنٹ کے ریونیو سٹاف نے نگران سیٹ اپ میں تعینات ہونے والے افسران پر سفارشات کے ذریعے اپنے تبادلے رکوانے کےلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔
Leave a Reply