بوٹ بیسن کے علاقے میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، قاتل دراصل کون اور کہاں تھا؟ معمہ حل ہوگیا
شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے اور اب تک کی تحقیقات میں دہرے قتل کی وجہ سامنے آگئی ، دہرا قتل طے شدہ منصوبہ نہیں تھا بلکہ یہ اچانک ہونے والی لڑائی کے بعد کیا گیا اور قاتل گاڑی میں ہی موجود تھا۔
تحقیقاتی حکام نے بتایاکہ مقتول لڑکی رفع حاجت کرنے کیلئے ایک سنسان جگہ پر رکی، وہیں وہ فور وہیل گاڑی بھی کھڑی تھی جس میں ملزم اسلحے سمیت بیٹھا تھا لیکن اندھیرے کے باعث لڑکی کو نظر نہیں آیا، وہ جب فارغ ہوئی تو پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی موجود ہے جس پر لڑکی نے شور مچایا تو لڑکے اور گاڑی میں بیٹھے ملزم کے درمیان پہلے تلخ کلامی اور پھر لڑائی ہوگئی۔جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھے ملزم نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیااور پھر مائی کولاچی کی جانب فرار ہو گیا۔
افسوس ہے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن اپنے ہی معاہدے سے پھرگئے ،میثاق جمہوریت کی دستاویز اب بھی موجودہے،سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس پر ریمارکس
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے پولیس کو جھگڑے اور پورے قصے کی تصدیق کردی ہے تاہم تاحال نہ ہی ملزم کی شناخت ہوپائی ہے نہ ہی اس کو گرفتار کیا جاسکا ہے۔خیال رہے کہ یکم فروری کو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں فائرنگ سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے تھے جن کی شناخت عدنان اور عینی کے ناموں سے ہوئی تھی۔