بھارتی کسانوں کے احتجاج کا 29 واں روز، سرکار ہلکا نہ لے: مظاہرین کی وارننگ
بھارت میں کسانوں کا احتجاج 29 ویں روز بھی جاری ہے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ مودی احتجاج کو ہلکا نہ لیں، مذاکرات میں تاخیر حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت دلی اور اس کے ارد گرد کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ پولیس نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے ایوانِ صدر کی طرف مارچ کو روک دیا۔ راہول 2 کروڑ دستخطوں کے ساتھ میمورنڈم ایوان صدر میں جمع کروانا چاہتے تھے۔
سنگھو بارڈر پر کسان لیڈروں نے پریس کانفرنس کے دوران مودی کو وارننگ دی کہ سرکار احتجاج کو ہلکانہ لے۔ کسانوں نے زرعی قوانین میں نام نہاد ترامیم کو بھی رد کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار مذاکرات میں تاخیر کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حکومت نے کسان تنظیموں کو خط لکھ کر ان میں تقسیم پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی۔
ہریانہ اور مشرقی پنجاب میں بھارت مخالف جذبات بڑھنے لگے۔ دلی کے سرحدوں پر دھرنوں سے غای پور اور سنگھو بارڈر پر ٹریفک جام ہے۔