بھارت ہو جائے ہوشیار!!!طالبان کا کشمیر کے حوالے سے اہم اعلان
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان اور امریکا کےدوروان ہونے والی 20 سال طویل جنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے جس کے بعد افغانستان میں ہر طرف طالبان کا قبضہ ہے .طالبان افغانستان میں اپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں .ترجمان طالبان سہیل شاہین کے اس حوالے سے بیانات دنیا کے سامنے آ رہے ہیں .تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان کا ایک اور اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر کے متعلق بات کی ہے.ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے لیے کہیںبھی ہوں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیںجس میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں،مسلح آپریشن کے حوالے سے کسی بھی ملک میں کوئی پالیسی نہیں ہے ، مسلمان بھی برابری کے حقوق رکھتے ہیں ، حقانی کوئی گروپ نہیں ،اس کے خلاف پروپیگنڈا محض دعوے ہیں وہ اسلامی امارت کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں ترجمان طالبان نے واضح کیا کہ 1999 میں بھارتی طیارے کے اغوا کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا جبکہ اس حوالے سے ہم نے بھارت کو مدد فراہم کی تھی جس کا اسے شکر گزار ہونا چاہیے۔ صرف بھارتی میڈیا طالبان کے خالف پروپیگنڈا کر رہا ہے، کوئی ہٹ لسٹ تیار نہیں کی.