بیرون ملک کے تحائف،حکومت سے انوکھا مطالبہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملے تحائف کے بارے میں حکومت نے تفصیلات دینےسے انکار کر دیا ہے.تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کو’کلاسیفائیڈ’ یعنی خفیہ قراردیتے ہوئے تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے.۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کا تبادلہ ریاست کے مابین تعلقات کاعکاس ہوتاہے، ان کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا ان تفاصیل حاصل کرنے کے بعد غیرضروری خبریں پھیلائے گا جس سے بیرون ممالک کیساتھ تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا۔کابینہ ڈویژن نے شہری کو تحائف کی تفصیلات دینے سے متعلق انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔