تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متاثرین ایل ڈی اے عملے پر ٹوٹ پڑے
لاہور (سٹاف رپورٹر/میڈیا 92 ںیوز) اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
قادر توپاش چوک میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متاثرین ایل ڈی اے عملے پر ٹوٹ پڑے۔ مشتعل مظاہرین نے آؤ دیکھا نہ تاؤ۔ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ ایل ڈی اے عملے کو تجاوزات کیخلاف آپریشن مہنگا پڑ گیا۔
خیابان جناح سے ملحقہ لنک رائیونڈ روڈ پر ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن۔ 40غیرقانونی عمارتیں سیل جبکہ متعدد تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔
عملے نے عمارتوں پر لگے غیرقانونی بورڈز اتار کر ضبط کرلیے۔ آپریشن کیخلاف متاثرین ایکشن میں آ گئے۔ ڈنڈا بردار متاثرین نے ایل ڈی اے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑیوں پر بھی ڈنڈے برسا دئیے۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بھی بلاک کیے رکھا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ نوٹسز جاری کیے بغیر آپریشن کیا گیا۔ عملے نے عدالتی حکم امتناعی کو بھی پامال کیا۔
Leave a Reply