تن ساز اور پہلوان پٹواری آمنے سامنے‘مقابلہ30ستمبر کوہوگا
لاہور(میڈیا پاکستان) تن ساز اور پہلوان آمنے سامنے۔ تحصیل سٹی کے محکمہ ریونیو کے دو پٹواریوں کے دنگل کے اعلان نے شہریوں کی کثیر تعداد کو گھروں سے نکلنے پرمجبور کردیا۔ محکمہ ریونیو کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے سپورٹس مقابلے کیلئے سبزہ زار لیاقت کے کھاڑے میں میدان سج گیا۔30تاریخ کو تن ساز پٹواری بامقابلہ پہلوان پٹواری کے دنگل کے چرچے دور دور تک پھیل گئے ۔خواتین، مرد، بچوں اور سپورٹس سے وابستہ سینکڑوں افراد دنگل کیلئے سجنے والے میدان کو دیکھنے کیلئے اکٹھے ہونا شروع ہوگئے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریونیو کی تحصیل سٹی کے تن ساز پٹواری عمران مظہر جوکہ حال تعینات پٹواری سرکل کوٹ کمبوہ ہیں نے گزشتہ دنوں عباد اللہ پٹواری حلقہ شیراکوٹ جوکہ پہلوانی جیسے سپورٹس فیلڈ سے وابستہ ہے کو دوران ڈیوٹی چیلنج کیا کہ وہ دنگل کے ذریعے سبزہ زار کے کھاڑے میں مقابلہ کریں ے اور زور آزمائی سے فیصلہ کریں گے کہ تن ساز کی فیلڈ زیادہ بہتر ہے یا پہلوانی کی مذکورہ پٹواریوں نے 30تاریخ کو سبزہ زار لیاقت چوک کے نزدیک واقع کھاڑے میں دنگل لڑنے کا اعلان کیا ہے اوراس حوالے سے دونوں پٹواری عمران مظہر اور عباد اللہ بھرپور تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ پٹواریوں کے اس دنگل کے چرچے دور دور تک پھیل رہے ہیں وہاں مقامی سیاسی شخصیات اور محکمہ ریونیوکی بیوروکریسی نے بھی اس مقابلے میں شرکت کرنے کی دلچپسی ظاہر کردی ۔دوسری جانب یہ دنگل محکمہ ریونیو کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقابلہ ہوگا جس کی ملکی سطح پر پذیرائی ہوگی اس حوالے سے پٹواریوں کے مقابلے کی تیاری کیلئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے۔
Leave a Reply