تین قومی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان ہوگیا
کراچی(سپورٹس ڈیسک/ایمرا نیوز) پاکستان کر کٹ بورڈ نے زمبابوے میں ہونے والی تین قومی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سیریز اور میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے کے لئے قومی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی، محمد حفیظ دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے، بابر اعظم کو ون ڈے میں رکھا گیا ہے جبکہ یاسر شاہ اور جنید خان کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سرفراز احمد ٹیم کے کپتان ہوں گے،صاحب زادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پہلی مرتبہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،حال ہی میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹرائرانگولر سیریز میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے، زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ فخرزمان،
امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، آصف علی، سرفراز احمد، محمد نواز، شاداب خان، جنید خان، فہیم اشرف، محمد عامر، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ ، حسن علی اور حارث سہیل ،تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے، کے علاوہ آ سٹریلیا سے قومی ٹیم کو مقابلہ کرنا ہوگا، جو یکم سے آٹھ جولائی تک کھیلی جائے گی،زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز 13جولائی سے شروع ہوگی جس کے میچز13, 16,18, 20اور22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
Leave a Reply