ثبوت سامنے لائیں، ورنہ بیان واپس لیں، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کی کردار کشی کرنے والے کو وارننگ
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی نے اداکاراؤں کے کردار پر انگلی اٹھانے والے کو وارننگ بھی دے دی ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شخص نے 4 اداکاراؤں پر یہ الزامات لگائے ہیں کہ ان کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، اس شخص نے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے بلکہ ناموں کے شروع کے حروف کا سہارا لیا۔اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ان الزامات پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ پہلے تو اس لیے خاموشی اختیار کی کہ جعلی ویڈیو میرے وجود کو نہیں مٹا سکتی، لیکن اب بہت ہو گیا، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے‘۔اداکارہ نے الزام لگانے والے شخص سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں۔