جامعہ کی ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی
کراچی (نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی المنائی ایسوسی ایشن کے تحت جامعہ داﺅد کے جناح کیمپس میں المنائی ڈنر کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 1964ء سے اب تک کے زیر تعلیم رہنے والے اور ملکی و غیر ملکی کمپنیز اور کارپوریٹ سیکٹر میں اہم عہدوں پر فائز سیکڑوں المنائی نے بھرپور شرکت اور داﺅد یونیورسٹی میں ہونے والی ترقی سے متعلق اپنے خیالات اور مشاہدے کا اظہار کیا۔ شرکاءنے تقریب کو داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) سندھ کے چیئرمین مختار احمد شیخ ، پی ای سی کے سابق چیئرمین عبدالقادر شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ المنائیز میں 1964ءمیں سے لیکر اب تک کے طلباءشامل تھے۔ قبل ازیں رجسٹرار سید وقار حسین شاہ نے خطبہ استقبالیہ دیا اور داﺅد یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے بائی لاءز پڑھے اور المنائی ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔ ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹردوست علی خواجہ نے بھی المنائی سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داﺅد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے تمام المنائیز کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی اہمیت کو ا±جاگر کرتے ہوئے کہا کہ المنائی ڈنر کے ذریعے المنائیز کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملتا ہے، وہ اپنے اساتذہ کرام سے بھی شرف ملاقات حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المنائی کسی بھی تعلیمی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کے المنائی ہمارا اثاثہ ہیں، ہمارے لئے داﺅد یونیورسٹی کی ترقی کے سوا کچھ اہم نہیں، المنائی سے گزارش ہے کہ وہ ادارے کی ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، ہم دنیا بھر میں پھیلے اور ترقیاتی کاموں میں مصروف داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی کے المنائی کا ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں ، امید ہے وہ ادارے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ڈنر کے ساتھ ہی میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
Leave a Reply