جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو ڈوبتے جہاز کا چوہا قرار دیدیا
لاہور(ایمرا نیوز آن لائن ) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں ، ڈوبتے جہاز میں چوہے ہوتے ہیں اور شیخ رشید ڈوبتے جہاز کا پہلا چوہا ہو گا جو وزارت چھوڑ دے گا۔
تفصیلات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے، ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔