جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد نمبر 10 کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (میڈیا پاکستان آن لائن ) جے آئی ٹی کی رپورٹ کے حفیہ رکھے گئے والیم 10کو آج سپریم کورٹ میں کھول دیا گیا جس میں موجود تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کی جلد نمبر 10 میں جے آئی ٹی کے مختلف ممالک کولکھے گئے خط اور سوالات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں سوئٹزرلینڈ اور لیگزمبرگ میں بھی شریف خاندان کی جائیدادسے متعلق خط وکتابت بھی شامل ہے جب کہ جے آئی ٹی نے لیگزمبرگ حکومت سے بھی شریف خاندان کی جائیداد اور اکاو¿نٹس تفصیلات طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے برطانیہ، سعودی عرب، دبئی اور برٹش ورجن آئی لینڈز سے معلومات طلب کیں جب کہ دبئی اور برٹش ورجن آئی لینڈز نے جے آئی ٹی کی خط و کتابت کا جواب دیا۔جے آئی ٹی نے ان ممالک کے جوابات آنے تک جلدنمبر 10منظر عام پرنہ لانے کی درخواست کی تھی۔
Leave a Reply