حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے غریب عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے،چوہدری فیض الرسول گجر
شیخوپورہ:پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجرنے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر کے غریب عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے، خدارا آئی ایم ایف اور اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے عوام کو مسائل کی
دلدل میں نہ دھکیلیں،ملک دیوالیہ کرنے والے محب وطن ہوتے تو یہ کبھی بھی رجیم چینج کاحصہ نہ بنتے ،اقتدار کے بھوکوں سے ایک ایماندار محب وطن لیڈر برداشت نہیں ہورہا ،قوم جان چکے ہیں کہ عمران خان کا پونے چار سالہ دوراقتدار مفاد پرستوں کے11گیارہ مہینوں کے اقتدار برانہیں تھا،چیئرمین تحریک انصاف کے دور حکومت میں انڈسٹری کا جام پہیہ رواں ہوگیا تھا،انڈسٹریز کے دروازے کھلے اورمزدوروں کی قلت ہوتی جارہی تھی،تعمیراتی کاموں میں تیزی سے کام شروع ہوچکے تھے مہنگائی سابق حکمرانوں کے لیے قرضوں کی اقساط دینے اور عالمی وبا کرونا کی وجہ سے تھی عمران خان نے نہ ہی ملکی دولت کو سابقہ حکمرانوں کی طرح لوٹ کر بیرون ممالک دولت بھیجی اورنہ ہی ذاتی مفادات لیے بلکہ عام آدمی کی جنگ مافیا کے ساتھ لڑنا شروع کی ،قومی وسائل لوٹ کر بیرون ممالک میں 11سواارب بھیجنے والوں نے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے توشہ خانہ ریفرنس کو ھوا دی جس سے کچھ نہیں نکلا،انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے ہرگز نہیں دیاجائے گا ۔