حکمران قرضے اپنی عیاشی کے لئے لیتے ہیں بھگتنا عوام کو پڑتا ہے:علی طارقی قادری
کوئٹہ:اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ حکمران قرضے اپنی عیاشی کے لئے لیتے ہیں بھگتنا عوام کو پڑتا ہے عوام کہ زندگی اور مشکل ترین اور مشکل ہوتے جا رہے ہیں حکمرانوں کو عوام کیلئے پالیسیاں بنانے کی کوئی فرصت ہی نہیں وہ اپنی عیاشی میں مصروف ہیں اگر پی ٹی ایم والے ملک اور عوام کے خیر خواہ ہیں تو ملک کو بچانے کے لیے حکمران اپنا لا لشکر میں کمی لائے حکمران کہتے ہیں کہ ہم آئیایم ایف کے قرضے اس لیے لیتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے سکے لیکن عوام کو تو کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ مہنگائی میں کمی آئی لیکن حکمرانوں کی جیب اور عیاش پرستی کے لئے ان کے پاس وسائل آگیا ہے مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف دینے کے لیے مذہبی و سیاسی اکائیوں کو ایک ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی پی ڈی ایم سرکار کا مقصد ملک سے متوسط طبقہ کا خاتمہ کرنا ہے اور غریب مٹاو منصوبے پر کام کر رہے ہیں حکومت نے اگر فلفور مہنگائی کنٹرول نہیں کی تو ملک بھوک افلاس اور خانہ جنگی کی طرف گامزن ہوگا لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے اپنے اولاد اور بچیوں کو بیچنے پر مجبور ہو جائیں گے بدترین سیلاب کے اثرات ابھی تک موجود ہیں حکومت نے کسی بھی زمیندار اور غریب کو معاوضہ تک ادا نہیں کیا اور گھروں کی تعمیر کے لیے بھی کوئی کلیدی کردار ادا نہیں کیا سیلاب زدہ علاقوں میں ابھی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہے ان کے لیے حکومت نے کوئی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائی سیلاب نے املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ابھی وبائی امراض بچوں بوڑھوں اور خواتین کے جانیں لیے رہا ہے موجودہ سرکار نے عوام اور سیلاب زدگان کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور نہ کوئی ان حکمرانوں سے امیدیں باقی ہیں۔