خوفناک صورتحال، کورونا سے ایک لکھ ہلاکتوں کاخدشہ
ویب ڈیسک: چین سے شروع ہونیوالی عالمی وبانے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہورہی ہے ،تمام ممالک کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے پابندیاں اور شرائط عائد کی گئیں ہیں .دنیا میں اپنے آپ کو سپر پاور کہنے والے امریکا کو کورونا کی چوتھی لہر کےدوران کورونا کی خطرناک ترین قسم ڈیلٹا ویرئنٹ کاسامنا کرناپڑ رہا ہے جس سے آئندہ3 ماہ میں ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.
یونیورسٹی آف واشنگٹن تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر تک کورونا سے ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے جس کے مطابق رواں برس کےاختتام تک کوروناسےامریکا میں اموات کی تعداد7لاکھ30ہزارکےقریب پہنچنے کاامکان ہےجبکہ اب تک یہ تعداد 6 لاکھ 32 ہزار ہے۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ کوروناوائرس ریسرچ کی ڈائرکٹر لارن اینسل کاکہنا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی یا کمی کا انحصار انسوں کے میل جول سے ہے۔ہم ڈیلٹاویرینٹ کوفوری طورپرختم نہیں کرسکتے لیکن ہم اس کے پھیلاؤ کو کم کرسکتے ہیں۔ لارن اینسل کامزید کہنا تھا کہ اگرعوامی مقامات پرشہری ماسک کےاستعمال،سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ویکسی نیشن کرائیں جس سے کورونا کیسز میں واضح کمی آسکتی ہے. بھارت سے شروع ہونیوالے کوروناوائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی سے تباہی مچا رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔