دشمنوں نے سمجھا عدالتی قتل کے بعد پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائیگا،شیری رحمان
اسلام آباد :پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل کر کے ان نے دشمنوں نے سمجھا کہ ملک سے آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا،اس مائنڈسیٹ کی تمام تر کوششوں، ظلم و جبر کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی قائم و دائم ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 95ویں جنم دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش پر ان کے خاندان، پارٹی قیادت، کارکان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 5 جنوری 1928 کے دن لاڑکانہ میں جنم لینے والے ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں پاکستان کے پہلے آئینی طور منتخب والے وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے بانی، آئین پاکستان اور ایٹمی پروگرام کے خالق بنے،ان کے عوامی وڑن، سیاست، جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے لوگوں نے ان کو قائد عوام کا خطاب دیا،ان کی سیاست کا بنیادی مقصد کچلے ہوئے نچلے طبقے اور مزدور کو بااختیار بناناتھا، شیری رحمان نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان میں عوامی سیاست اور پارلیمانی جمہورت کی بنیاد رکھی، شہید بھٹو عوام کو انتخابی سیاست مرکزی طاقت اور اقتداردیا جو ملک کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا، شہید بھٹو نے اکائیوں کو متحد رکھنے کیلئے ایک سماجی معاہدہ دیا،سماجی اور اقتصادی انصاف کے ساتھ غریب، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا، انہوں نے پاکستان کو عالمی دنیا میں اہم شراکت دار کے طور پر متعارف کروایا اور ملکی دفاع اور سالمیت کے لئے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل کر کے ان نے دشمنوں نے سمجھا کہ ملک سے آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا،اس مائنڈسیٹ کی تمام تر کوششوں، ظلم و جبر کے باوجود شہید ذوالفقار علی بھٹو کا آئین، جمہوریت اور پیپلز پارٹی قائم و دائم ہیں، آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن پر عمل پیرا ہے، اعلی عدالت سے گزارش اور مطالبہ کرتی ہوں کہ ان کے عدالتی قتل متعلق دائر ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کرے اور تاریخی غلطی کودرست کرے