دفاتر میں 100 فیصد حاضری ،مارکیٹیں اور انڈور ڈائننگ کی اجازت
سندھ (ویب ڈیسک)ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کی بنا پر حکومت نے سخت پابندیاں لگائی ہیں مگر اب حکومت کی جانب سے ان پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے.تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں چھ روز مارکیٹیں رات10 بجے تک کھولنے اور اتوار کو بند رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ انڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔
علاوہ ازیں انڈور شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200 افراد جبکہ اوپن ائیر میں شادی سمیت دیگر تقریبات میں 400 افراد کو شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے.
ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ کریں گی جبکہ گھروں سے کام کرنے کی شرط بھی ختم کردی ہے اور اب دفاتر میں 100 فیصد عملہ کام کرسکے گا۔
50 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ جبکہ ٹرینوں میں70 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔