دل میںکراچی کادرد،پنجاب کے سابق خادم اعلیٰ شہرقائدمیں آبدیدہ
کراچی(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف نے مرنے سے پہلے بدلا ہوا کراچی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔کراچی کے حلقہ این اے 249 کے عمائدین، پارٹی عہدیداروں اور اہل علاقہ سے ملاقات کے دوران میاں شہباز شریف شہرقائد کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، اس شہر کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، دعا ہے میرے مرنے سے پہلے کراچی شہر بدل جائے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےکراچی کا امن لوٹایا اور اندھیرے ختم کیے، ہمیں موقع ملا تو کراچی کو سنواریں گے اور اسے مسائل سے پاک شہر بنائیں گے۔
میاں شہبازشریف ہمیشہ ہی اپنی تقریروں اور الفاظ کی وجہ سے زیربحث رہتے ہیں،خاص طورپر اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران وہ خاصے متحرک رہے اور عوام کی تقدیربدلنے کی کوشش اور اقدامات کرنے کے دعوے کرتے رہے.بطوروزیراعلیٰ انہیںمتحرک ترین سمجھاجاتاہے،،لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا بھی انہیںپسند ہے اور ایسے مواقع پر وہ جذبات ہوجاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ کراچی کے مسائل پر بھی وہ آبدیدہ ہوگئے..