دنیا کا خوش ترین انسان

دنیا کا خوش ترین انسان

مہمان کالم
جنگ ختم ہوگئی لیکن جنگ کے اثرات ابھی باقی تھے‘ فرانس کے ہر شہری نے جنگ میں زخم کھائے تھے‘ لوگ بے روزگار ہوئے‘ عمارتیں ڈھے گئیں‘ لاشیں بھی گریں اور ہزاروں لاکھوں لوگ اپنے جسمانی اعضاء سے بھی محروم ہوئے‘ پورا فرانس زخمی تھا‘ میتھیو ریکرڈ نے اس فضا میں آنکھ کھولی‘ وہ 15 فروری 1946ء کو مشرقی فرانس کے قصبے ”ایکس لے بینز“میں پیدا ہوا‘ والد فلاسفر بھی تھا اور حساس بھی‘ والد کے دماغ پر جنگ نے گہرے اثرات چھوڑے‘ وہ ہر وقت اداس رہتا تھا‘ فرانس میں اس وقت شاید ہی کوئی شخص خوش ہو‘ لوگ اداسی کی چادر تلے زندگی گزار رہے تھے‘ میتھیو ریکرڈ کا پورا بچپن اس اداسی میں گزرا‘ وہ سکول جاتا تھا‘ ماں کے ساتھ بازار میں خریداری کرتا تھا‘ وہ لائبریری اور تھیٹرز میں بھی جاتا تھا اور وہ کافی شاپس اور ریستورانوں میں بھی بیٹھتا تھا مگر اسے کسی جگہ خوشی دکھائی نہیں دیتی تھی‘ لوگ اس وقت یوں چلتے تھے جیسے اندھے دھند میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہوں‘ فرانس کے دس بڑے شہر قہقہے کو ترس گئے تھے‘ موسیقی سے بھی شوخی اڑ گئی تھی‘ میتھیو اس ماحول میں پروان چڑھتا رہا یہاں تک کہ اس نے 1972ء میں ”مالیکیولر جینیٹکس“ میں پی ایچ ڈی کر لی‘ وہ اس کے بعد عملی زندگی میں آ گیا‘ وہ فوٹو گرافی کے جنون میں مبتلا تھا‘ وہ فری لانس فوٹو گرافر بن گیا‘ وہ اداس چہرے اور غم زدہ فضا کو کیمرے کی فلم پر منتقل کرتا تھا‘ اس نے اس دوران دوست بھی بنائے‘ گرل فرینڈز بھی بنائیں‘ روپیہ پیسہ بھی اکٹھا کیا‘ گھر بھی بنایااور گاڑی بھی خریدی‘ وہ ایک نارمل زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے پاس سب کچھ تھا‘ گھر‘ گاڑی‘ روپیہ‘ گرل فرینڈز‘ کام اور دوست احباب لیکن میتھیو ریکرڈ کی زندگی میں اس کے باوجود کسی چیز کی کمی تھی‘ وہ اپنی ذات میں ایک مہیب خلاء محسوس کرتا تھا‘ وہ خوش نہیں تھا‘ وہ محسوس کرتا تھا وہ کسی قیمتی چیز سے محروم ہے‘ کوئی ہے جو اس کی ذات میں شامل نہیں‘ کوئی چیز ہے جو وہاں نہیں جہاں اسے ہونا چاہیے‘ میتھیو وہ چیز تلاش کر رہا تھا‘ وہ اس تلاش میں چرچ بھی گیا‘ سینا گوگا بھی‘ مسجد بھی اور مندر بھی‘ وہ نفسیات دانوں کے زیر علاج بھی رہا اور اس نے جادو ٹونے بھی کئے‘ وہ جوگیوں سے بھی ملا اور وہ جنگلوں‘ ویرانوں اور صحراؤں میں بھی مارا مارا پھرتا رہا لیکن اس کے اندر کا خلاء‘ اندر کی کمی پوری نہ ہوئی‘ میتھیو نے تنگ آ کر فوٹو گرافی چھوڑی اور ”بودھ ازم“ جوائن کر لیا‘ وہ بھکشوؤں کے ساتھ گھومنے پھرنے لگا‘اس نے شروع میں سادگی اختیار کی‘ پھر یوگا کلاسز سٹارٹ کیں اور آخر میں اس نے بھکشوؤں کے کپڑے اور لکڑی کے جوتے پہننا شروع کر دیئے‘ وہ بھکشوؤں کے ساتھ بھارت بھی چلا گیا‘ وہ ہمالیہ کے غاروں میں بھی رہا اور وہ بودھ راہبوں کی درس گاہوں میں بھی داخل رہا‘ یہ تپسیا کام آئی اور میتھیو ریکرڈ آہستہ آہستہ پرسکون ہوتا گیا‘ وہ اندر سے بھرتا چلا گیا‘ وہ اس زمانے میں بنگال کے قصبے دارجیلنگ پہنچ گیا‘اس نے مضافات میں ایک پہاڑی گاؤں تلاش کیا اور وہ وہاں گوشہ نشین ہو گیا‘ وہ پانچ سال جدید معاشرے سے کٹا رہا‘ وہ صرف ضروریات زندگی کیلئے باہر نکلتا تھا اور جلد واپس آ جاتا تھا‘ وہ اپنی ضروریات بھی کم کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ دو دو‘ تین تین دن بغیر کچھ کھائے پئے گزار دیتا تھا‘ وہ ہمہ وقت مراقبے میں رہتا تھا‘ وہ سانس روکتا اور اپنے من کی دنیا میں چھلانگ لگا دیتا تھا‘ مراقبہ اسے اندر سے نہال کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ پانچ سال بعد باہر نکلا تو وہ مکمل طور پر ایک مختلف انسان تھا‘مطمئن‘ مسرور اور صحت مند۔میتھیو ریکرڈ نے تپسیا کے ان برسوں میں محسوس کیا وہ دراصل خوش نہیں تھا‘ خوشی وہ کھوئی ہوئی میراث تھی جسے وہ برسوں سے تلاش کر رہا تھا‘ یہ میراث سماجی آلودگی‘ مفادات کے نہ ختم ہوتے کھیل اور مادیت کے گدلے پانیوں میں گم تھی‘ وہ جب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جنگلوں میں نکل کھڑا ہوا‘ وہ جب بدن سے نکل کر من کی دنیا میں اتر گیا تو وہ خوشی تک پہنچ گیا‘ اس نے نروان پا لیا۔میتھیو ریکرڈ نے اس کے بعد کتابیں لکھنا شروع کر دیں‘ وہ اس وقت نوکتابوں کا مصنف ہے‘
یہ آج بھی فوٹو گرافی کرتا ہے‘ اس نے بودھوں کی قدیم تحریروں کا ترجمہ بھی کیا‘ اس نے1998ء میں اپنے والد کے ساتھ مکالمے پر ”دی مونک اینڈدی فلاسفر“ کے نام سے ایک معرکۃالآراء کتاب لکھی‘ یہ کتاب بیسٹ سیلر رہی‘ یہ اب تک 21 زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہے اور یورپ میں اس کی ریکارڈ سیل ہوئی‘ میتھیو ریکرڈ کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے فری میڈیکل کلینکس‘ سکول اور یتیم خانے بنا رہا ہے‘ یہ ”مائینڈ لائف انسٹی ٹیوٹ“ کا بورڈ ممبر بھی ہے‘یہ ادارہ بودھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ لہاموڈون ڈرب نے 1991ء میں قائم کیا تھا‘ یہ 26برسوں سے انسانی دماغ کو سائنسی بنیادوں پر پرکھ رہا ہے‘ میتھیو نے اس ادارے کو اپنے اوپر ہر قسم کے تجربے کی اجازت دے رکھی ہے‘ یہ ”ورلڈ ہیپی نیس فورم“ کے ساتھ بھی منسلک ہے‘ یہ فورم آسٹریلین بزنس مین ٹونی سٹیل نے 2006ء میں تخلیق کیا تھا‘ یہ فورم لوگوں کو خوشی کی ٹریننگ دیتا ہے‘ میتھیو فورم کی سڈنی‘ لندن‘ سان فرانسسکو اور سنگا پور میں ہونے والی کانفرنسوں میں گیسٹ سپیکر کی حیثیت سے شریک ہوتا ہے‘یہ لوگوں کو خوشی کی اہمیت بھی بتاتا ہے اور لوگوں کو خوش ہونے کے طریقے بھی سکھاتا ہے۔ ہم یہاں چند لمحوں کیلئے میتھیو ریکرڈ کی سٹوری روکتے ہیں اور یونیورسٹی آف وسکانسن کے ایک دلچسپ تجربے کی طرف آتے ہیں‘یونیورسٹی آف وسکانسن امریکی ریاست وسکانسن کے شہرمیڈیسن میں واقع ہے‘ یہ یونیورسٹی 1848ء میں قائم ہوئی‘ یونیورسٹی کا نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ انوکھے تجربات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
یونیورسٹی کے نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ نے دنیا کے نامور اعصابی سائنس دان ڈاکٹر رچرڈ ڈیوڈ سن کی قیادت میں ایک ٹیم بنائی اور اس ٹیم نے بارہ سال قبل انسانی دماغ پر ریسرچ شروع کر دی‘ یہ ریسرچ خوشی اور خوشی کے دوران دماغ سے نکلنے والے کیمیکلز پر مبنی تھی‘ نیورو سرجنز کے یونٹ نے ان بارہ برسوں میں ہزاروں لوگوں پر تجربات کئے‘ تجربات کے نتائج حیران کن تھے‘ مثلاً ڈاکٹروں کو معلوم ہوا مراقبہ کرنے والے لوگ عام لوگوں کی نسبت زیادہ مطمئن‘ خوش اور صحت مند ہوتے ہیں‘یہ بھی معلوم ہوا ہم میں سے جو لوگ دوسروں کیلئے ”ہیلپ فل“ ہوتے ہیں وہ زیادہ اچھی زندگی گزارتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا وسیع القلب لوگ زیادہ خوش‘ زیادہ مسرور ہوتے ہیں۔ ہم اب واپس میتھیو ریکرڈ کی طرف آتے ہیں‘ میتھیو ریکرڈ بھی یونیورسٹی آف وسکانسن کے اس تجربے میں شامل تھا‘ یہ بارہ سال نیورو سرجنز کے تجربات کا حصہ رہا‘ ڈاکٹروں نے ہزاروں بار اس کے خون کے نمونے لئے‘ اس کے دماغ کی ہزاروں فلمیں بنائیں اور اس کے سینکڑوں جسمانی ٹیسٹ کئے‘یہ ان تمام تجربات کے دوران خوش‘ مطمئن اور مسرور پایا گیا‘ ڈاکٹروں کو بارہ برسوں کے دوران میتھیو ریکرڈ کے جسم اور دماغ میں دکھ‘ اداسی‘ غصے اور رنج کا کوئی کیمیکل نہیں ملا‘ وہ سو فیصد مطمئن اور خوش انسان تھا‘ یہ ایک حیران کن بات تھی‘ ڈاکٹروں نے بارہ سال بعد یہ حقیقت تسلیم کر لی اور میتھیو ریکرڈ کو دنیا کا خوش ترین انسان ڈکلیئر کر دیا‘ یہ خوشی کا ٹائٹل حاصل کرنے والا تاریخ کا پہلا انسان ہے‘ یہ اعزاز آج تک کسی انسان کو حاصل نہیں ہوا۔دنیا بھر کے لوگ میتھیو ریکرڈ سے خوشی کا راز معلوم کرنا چاہتے ہیں‘ میتھیو سے جب بھی خوشی کا راز پوچھا جاتا ہے وہ مسکرا کر جواب دیتا ہے ”خوشی تک پہنچنا زیادہ مشکل نہیں‘ ہم جب بھی اپنی ذات کے گرد گھومتے ہیں‘ ہمارے اندر موجود منفی کیمیکلز ایکٹو ہو جاتے ہیں‘ یہ کیمیکلز خون میں پھیل جاتے ہیں اور ہم غم زدہ ہو جاتے ہیں“ وہ کہتا ہے ”آپ اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی ذات کے خول سے باہر آ جائیں‘ آپ اپنے بجائے لوگوں کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں‘آپ کے اندر خوشی کے کیمیکل پیدا ہونے لگیں گے“ میتھیو کا کہنا ہے ”آپ اپنے اندر دوسروں کیلئے ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبات پیدا کر لیں تو آپ اندر سے خوشی سے بھر جائیں گے“ لوگ میتھیو ریکرڈ سے پوچھتے ہیں ”کیا یہ آسان کام ہے“ وہ جواب دیتا ہے ”کام کا فارمولہ آسان لیکن کام مشکل ہے“ میتھیو کا کہنا ہے ”میں نے بھی آہستہ آہستہ یہ گُر سیکھا تھا‘ میں شروع میں مراقبہ کرتا تھا‘ میں پندرہ منٹ تک اپنے آپ کو تمام منفی خیالات سے پاک کر دیتا تھا‘ میں اپنا من خالی کر کے اس میں مثبت خیالات بھر تا رہتا تھا‘میں نے دیکھا میں شروع میں پریشانیوں‘ دکھوں اور تاسف سے آزاد ہوا اور پھر میں حسد‘ لالچ‘ غصے اور خوف کے چنگل سے آزاد ہوتا چلا گیا‘ میں جوں جوں خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا گیا میں توں توں مراقبے میں اضافہ کرتا چلا گیا یہاں تک کہ میرے جسم میں منفی کیمیکلز ختم ہو گئے اور میں دنیا کا خوش ترین انسان ڈکلیئر ہو گیا“ میتھیو ریکرڈ کا کہنا ہے ”میں تین قسم کے مراقبے کرتا ہوں‘ کمپیشن‘ اوپن ائیر نیس اور اینا لیٹک‘ میں اپنے دل میں پوری دنیا کیلئے ہمدردی پیدا کرتا ہوں‘پھر اپنا دل پوری دنیا کیلئے کھول دیتا ہوں اور آخر میں پرسکون ہو جاتا ہوں‘ یہ تینوں مراقبے میرا دل خوشی سے بھر دیتے ہیں“ میتھیو ریکرڈ کا کہنا ہے غم اور خوشی کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے‘ آپ غم کو دل سے نکال دیں‘ خوشی فوراً وہاں آ بیٹھے گی اور غم کو بھگانے کا بہترین طریقہ دوسروں کے ساتھ ہمدردی ہے‘ آپ انسانیت کے ہمدرد بن جائیں‘ آپ اپنا سب کچھ لوگوں کیلئے وقف کر دیں‘ غم آپ کے دل سے بھاگ جائے گا اور خوشی وہاں آباد ہو جائے گی“۔میتھیو ریکرڈ اس وقت نیپال میں رہائش پذیر ہیں۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *