رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے اپیل سماعت کیلئے منظور، الیکشن کمیشن پاکستان سے جواب طلب
لاہور (M92) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی نا اہلی کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے رانا ثنااللہ ،سپیکر صوبائی اسمبلی اور الیکشن کمیشن پاکستان سے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی. انٹرا کورٹ اپیل شہری ناصر عباس نے ایڈوکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے دائر کی. اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے سانحہ ماذل ٹاون کی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے بارے میں بیانات دیئے، وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ایسے بیانات سے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے..صوبائی وزیر قانون آرٹیکل 63،62 پر پورا نہیں اترتے۔اپیل کنندہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا..عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔عدالت فوری طور پر رانا ثنااللہ کو صوبائی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کرے۔عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے رانا ثنااللہ، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Leave a Reply