رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے.انہوں نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا.وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کیا.جس میں انہوں نے اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی دنیا کوبتائے گی اسلام کیا ہے، بچوں کواپنےکلچرسےمتعرف کرانےکیلئےکارٹون سیریز متعارف کرائی جائیں گی، اتھارٹی کا ایک ممبر میڈیا پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھے گا۔