رمیزراجہ کی پی سی بی ملازمین کوسخت ہدایات
لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سخت فیصلے کئے ہیں.اسی سلسلے میں رمیز راجہ نے بورڈ ملازمین کو فوری طور پر اخراجات میں کمی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے یہ پیغام ملازمین کوان سے ملاقات کے دوران دیا.
رمیز راجہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے بتایا کہ انہوں نے پرائم منسٹر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کیسے کم کیے.رمیز راجہ سے ملازمیں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بورڈ میں اخراجات کم کرنا ہیں، 2 کی بجائے ایک کپ چائے پئیں، اے سی کم استعمال کریں، دفاتر سے جاتے ہوئے لائٹس بند کر کے جائیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے، نمبر ون ٹیم نہیں ہو گی تو ہم سب کے رہنے کا کوئی جواز نہیں . ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا میرا فوکس صرف کرکٹ ہے، ہمیں کرکٹ کو اوپر لے کر جانا ہے کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کام کرنا ہے، گراس روٹ لیول کو بہتر کرنا ہے اور پچز کا معیار اچھا کرنا ہے۔