روس سے سستے تیل معاہدے کی تیاری مکمل ہے ، مصدق ملک
اسلام آباد:وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل معاہدے کی تیاری مکمل ہے قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا۔ پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں ، وفد اسی وقت آتے جب تیاریاں مکمل ہوں ، روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ ڈسکاونٹ دے گا، روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے وزیر توانائی سمیت پورا وفد آرہا ہے ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا ، ریفائنریز سے میٹنگ کرنے کے بعد روس کے ساتھ بات کی تھی، معاہدے کی تیاری مکمل ہے قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد میں بچت ہوگی وہ سرمایہ کاری کریں گے ۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی، ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے ، ہماری ریفائنریز فرنس آئل زیادہ تیار کرتی ہیں جس کی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے، بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائے گئے پریم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی۔