ریلوے اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن پر آئی جی ریلوے سے جواب طلب
لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کے خلاف دائر درخواستوں پر عدالت نے پاکستان ریلوے کو آپریشن سے روکتے ہوئے آئی جی ریلوے سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے محمد شبیر نقشبندی سمیت 32 علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں قصور کے علاقے باگڑ کوٹ میں پاکستان ریلوے کی جانب سے آپریشن کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پاکستان ریلوے نے قصور کے علاقے باگڑ کوٹ میں اراضی واہگزار کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ باگڑ کوٹ کے علاقے میں شہری مالکانہ حقوق رکھتے ہیں اس کے باوجود کارروائی کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پاکستان ریلوے کو آپریشن کرنے سے روکے عدالت نے پاکستان ریلوے کو آپریشن سے روکنے سے متعلق حکم امتناعی جاری کر دیا اور آئی جی ریلوے سے جواب طلب کر لیا۔
Leave a Reply