سابق بولنگ کوچ وقار یونس کے استعفیٰ کی اصل وجہ سامنے آ گئی
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے بالاخر اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی .ان کا کہنا تھا کہ میرے استعفے کی وجہ مصباح کااستعفیٰ دینا بھی ہے.اس کے استعفے کے بعد میرا عہدہ رکھنے کاجواز نہیں بنتا تھا .اس کے علاوہ کووڈ 19 بھی استعفیٰ دینے کی ایک وجہ ہے. وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور مصباح کو اندازہ تھا کہ ہمیں نکالا جائے گا اس لیے ہم نے خود ہی استعفیٰ دے دیا۔رمیز راجا کے چئیرمین بننے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سے بہتر کرکٹ کوئی نہیں سمجھے گا.اس حوالے سے باقیوں کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوچنگ کے بارے میں عاقب جاوید کو تو بولنا ہی نہیں چاہیے جبکہ وسیم اکرم بطور کو چ کامیاب رہے لہذٰا انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی آناچاہیے۔
قومی ٹیم کی سلیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں میرا کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی سرفرازکوکپتانی سےہٹانےکےفیصلےسےمیراکوئی لینا دینا تھا۔
ایمرا