سانگلہ ہل شہر میں جعلی پراپرٹی ڈیلروں کا راج‘حکام خاموش
سانگلہ ہل(ایمرا نیوز آن لائن) سانگلہ ہل شہر میں جعلی پراپرٹی ڈیلروں کا راج۔بغیر لائسنس یافتہ ڈیلروں نے تحصیل آفس کو یرغمال بناءرکھا ہے ۔ کروڑوں روپے مالیت کی رجسٹریاں لاکھوں روپے میں کروا کر محکمہ مال کو ماہانہ لاکھوں کا خسارہ ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے شہر بھر میں ان پڑھ غیر قا نونی بغیر لائسنس پراپرٹی ڈیلروں کا راج ہے ۔ جنہوں نے تحصیل آفس کو بری طرح یرغمال بناءرکھا ہے۔ غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر پلاٹوں کا بغیر نقشہ کے کوٹھیاں اور مکانات تعمیر کرتے ہیں جن میں بے دریغ ناقص مٹریل کا استعمال کیا جاتا ہے اور پھر انہیں کروڑوں روپے کی مد میں فروخت کر کے محکمہ مال کے عملہ سے سازباز ہو کر کروڑوں روپے کی بجائے لاکھوں روپے کی رجسٹریاں کروا کر محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے ۔ ان غیر قانونی پراپرٹی ڈیلروں کے ساتھ اشٹام فروش ، وثیقہ نویس ، ٹی ایم اے عملہ ، پٹواری ، رجسٹری محرر اور دیگر محکمہ مال کا عملہ مکمل کرپشن کے حصہ دارہیں ۔ غیر قانونی پراپرٹی ڈیلر محکمہ مال کے عملہ سے سازباز ہو کر زمینداروں اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ شہریوں نے ، ڈی سی ننکانہ سمیت وزیراعلی پنجاب سے ان غیر قانونی پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔