سرفراز احمد بھانجی کیلئے ” جگر “ کی تلاش میں نکل پڑے
کراچی (سپورٹس ڈیسک/ وقت نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج کل شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو ان کی بھانجی کو اپنا جگر عطیہ کر سکے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سر فراز احمد کی بھانجی عائزہ کو جگر کا عارضہ لاحق ہے جس کے لیے انہیں جگر کی سخت ضرورت ہے ۔اسی حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر ایک جذباتی پیغام اپنے مداحوں کے لیے لکھا ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انہیں اپنے تمام مداحوں سے ذاتی مدد کی التجا ہے ،ان کی بھانجی عائزہ جگر کے مرض میں مبتلا ہے جس کیلئے انہیں جگر عطیہ کرنے والے کسی شخص کی تلاش ہے ۔سرفراز نے لکھا ہے کہ وہ اپنی بھانجی کی طرف سے تمام لوگوں سے درخواست کررہے ہیں جو اکیلی اپنی نیماری سے لڑرہی ہے ۔
Leave a Reply