سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گرین بیلٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت پر ڈی جی پی ایچ اے سے جواب طلب
لاہور(اظہر محمود سے)لاہور ہائیکورٹ میں سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گرین بیلٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے پر ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی سے تحریری جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری جاوید احمد کی درخواست ہر سماعت کی جس میں سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گرین بیلٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر گرین بیلٹ پر کینٹین کے ٹھیکے دئیے گئے جو غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ پی ایچ اے ایکٹ کے تحت گرین بیلٹ پر کسی قسم کی کوئی کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی وکیل نے نشاندہی کی کہ ہسپتال انتظامیہ نے گرین بیکٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی خاموش تماشائی بنی رہی درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی پی ایچ اے کو گرین بیلٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے استدعا۔
Leave a Reply