سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر پر لواحقین کا تشدد
سروسز ہسپتال میں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.
تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور مریضوں کے لواحقین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے اکثر واقعات دیکھنے میں آئے ہیں، کہیں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار جاتا ہے تو کہیں لواحقین اپنا غصہ ڈاکٹرز پر نکالتے نظرآرہے ہیں، ایک ایساہی واقعہ سروسز ہسپتال میں پیش آیا جہاں مریض کے لواحقین نے ڈاکٹر پر تشدد کیا،
اطلاعات کے مطابق سروسز ہسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی وارڈ میں لے گئے مریض کے لواحقین احمد نامی شخص نے ایم ایل سی نہ بنانے کے معاملے پر ڈیوٹی ڈاکٹر کو سرعام تھپڑ دے مارا، ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہ جاوید نامی مریض گولی لگنے کے بعد سروسز ہسپتال آیا تھا جس کو ڈاکٹرز علاج کے بعد ڈسچارج کر رہے تھے جبکہ لواحقین کا ایم ایل سی بنانے پر اصرار اور دھمکیاں دینے پر معاملہ بگڑگیا.