سری لنکن کرکٹر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کو شاندار پیشکش
سری لنکا(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان میں ہونے والی سیریز منسوخ کرتے ہوئے اپنی ٹیم وطن واپس بلا لی.جس کے بعد ہر طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.اس موقع پرسری لنکا کے فاسٹ بائلر نے پاکستان کو ایک پیشکش کی ہے.تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئےکہا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا، کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا،ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔علاوہ ازیں دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیظ، شعیب اختر، شاہد آفریدی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔