سعدیہ خان نے شاہ رْخ خان کے بیٹے سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
دبئی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے آریان خان سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔اماراتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سعدیہ خان نے آریان خان سے قریبی تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دبئی میں مقیم ہیں اور آریان سے اتفاق سے نیو ائیر پارٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی آریان کے ساتھ اور بھی بہت لوگوں نے تصاویر بنوائی تھیں مگر معلوم نہیں کہ صرف ان کی تصویر ہی کیوں وائرل ہوئی۔سعدیہ خان نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ لوگ مکمل بات جانے بغیر آریان اور ان کے بارے میں کہانیاں بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خبروں کے نام پر جو کچھ ہوتا ہے اس کی ایک حد ہونی چاہیے۔سعدیہ خان نے کہا کہ صرف ایک تصویر میں ایک ساتھ نظر آجانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آریان بہت پیارا اور انتہائی خوش اخلاق لڑکا ہے اس لیے ان افواہوں کو ختم کردینا چاہیے۔