سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیفٹی یونٹ اور ساتویں فلاور شو کا افتتاح کردیا ۔ میاں اسلم اقبال
لاہور(نیٹ نیوز) صوبائی وزیرصنعت نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیفٹی یونٹ اور ساتویں فلاور شو کا افتتاح کردیا ۔ میاں اسلم اقبال کہتے ہیں پنجاب کے چھتیس اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری قائم کریں گے۔ ہنر مند افراد کو پچاس ہزار سے دو لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں انڈسٹریل سیفٹی یونٹ نے کام شروع کردیا ۔ منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کیا ۔ سیفٹی یونٹ کے تحت 110 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ۔ ایمرجنسی کے لیے ہیلپ لائن 1032 بھی شروع کردی گئی ۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں اکنامک کوریڈور بنانے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ہنر مند افراد کو بچاس ہزار روپے سے دو لاکھ تک کے بلا سود قرضے فراہم کریں گے ۔میاں اسلم اقبال نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ساتویں فلاور شو کا افتتاح بھی کیا۔