سندھ حکومت کاسکولز سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا
سندھ حکومت کاکل سےصوبےبھرکےسکولزمیں ویکسی نیشن مہم شروع کرنےکافیصلہ،وزیر تعلیم سندھ سردار شا ہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اسکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے، نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، انسپیکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے، ڈیٹا بیس مکمل کرکےمکینزم بنانےاوراساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ دنیابھرکے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سےزندگی معمول پرآئی ہے،اسکول کھلےرکھنے کیلئےہمیں بھی نویں سےبارہویں تک طلبہ کی ویکسی نیشن کرناہوگی،والدین سےبچوں کوویکسین لگانےکےرضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا تھاکہ نجی اسکولزکوسندھ حکومت کی جانب سےمزدورکی مقررہ کردہ تنخواہ کےمطابق تنخواہ دینا ہوگی، اسی طرح تمام اسکولز کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی۔