سندھ میں بلدیاتی انتخابات،جی ایچ کیو کی فوج ورینجرز کی تعیناتی سے معذرت
کراچی:کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،جی ایچ کیو نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی سے معذرت کرلی،سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو وزارت داخلہ کا خط موصول ہوگیا۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کا معاملے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا،جی ایچ کیو نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں اسٹیٹک تعیناتی ممکن نہیں، جی ایچ کیو نے کہا کہ پہلے درجے پر اسٹیٹک تعیناتی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزارت داخلہ نے کہاکہ جی ایچ کیو پہلے ہی ا?گاہ کرچکا ہے کہ اتنے زیادہ حساس پولنگ اسٹیشن اسٹیٹک تعیناتی ممکن نہیں، جی ایچ کیو کہہ چکا ہے انتخابی عملے اور مواد کو سیکیورٹی کور دینا ممکن نہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 500 حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کرے ، پانچ سو حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کی جاسکتی ہے۔