سپریم کورٹ، اوورسیز ووٹ کیس، عدالت عظمی کی الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانیکی ہدائیت
اسلام آباد:جسٹس منیب اختر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیئے ہیں کہ پارلیمینٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قانون بنایا جس میں اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے اقدامات کرنے کا کہا گیا،عدالت نے قانون کو ائین سے ہم اہنگ قرار دیا،دوہزار اکیس میں حکومت نے قانون میں لفظ لازمی کا اضافی کر دیا،2022 میں میں پارلیمنٹ نے قانون کو واپس پرانی صورت میں بحال کر دیا۔ پرانے اور نئے قانون میں فقط (May) اور (Shell) کا فرق ہے۔بتایا جائے پارلیمینٹ کی نئی ترمیم ائین کے منافی کیسے ہے؟ جمعہ کو عدالت عظمی میں معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی۔ دوران سماعت عدالتی استفسار پر وکلاء کی جانب سے تسلی بخش نہ انے پر جواب کی تیاری کے کئے مزید مہلت دے دی گئی،عدالت عظمی نے اس موقع پر قرار دیا کہ چوہدری عارف کی درخواست میں قانون کو غیر ائنی قراردینے کی استدعا بھی شامل نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت عظمی نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ جبکہ فریقین کو تحریری معروضات جمع کروانے کی ہدائیت کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔۔۔توصیف