سڑک کا حق

سڑک کا حق

مہمان کالم
میں بات آگے بڑھانے سے قبل آپ کے سامنے دو احادیث رکھنا چاہتا ہوں‘ پہلی حدیث کا تعلق صحیح بخاری سے ہے‘ حدیث 2465‘ صفحہ نمبر585 اور جلد سوم ہے‘ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا‘راستوں میں بیٹھنے سے باز رہو‘ صحابہؓ نے عرض کیا‘ ہم وہاں بیٹھنے پر مجبور ہیں‘ وہی ہمارے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے‘ جہاں ہم باتیں کرتے ہیں‘ آپؐ نے فرمایا اگر وہاں بیٹھنے کی مجبوری ہے توپھر راستے کا حق ادا کرو‘ صحابہؓ نے عرض کیا‘ یا رسول اللہ ﷺ راستے کا حق کیا ہے؟ فرمایا‘ نگاہیں جھکا کر رکھنا‘ دوسروں کو اذیت نہ پہنچانا‘ لوگوں کے سلام کا جواب دینا‘ نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا“۔ آپ دوسری حدیث بھی ملاحظہ کیجئے‘ یہ حدیث ابو داؤد کی ہے‘ کتاب 15 اور حدیث کا نمبر 2623 ہے‘ سیدنا معاذ بن انسؓ سے روایت ہے‘ ہم غزوے میں اللہ کے نبیؐ کے ہم رکاب تھے‘ لوگوں نے منزلوں پر پڑاؤ کرنے اور خیمے وغیرہ لگانے میں اتنی تنگی کا مظاہرہ کیا کہ راستہ بھی نہ چھوڑا‘ نبی کریمؐ نے اپنا ایک منادی بھجوایا جس نے لوگوں میں اعلان کیا جو شخص خیمہ لگانے میں تنگی کرے یا راستہ کاٹے تو اس کا جہاد نہیں۔یہ صرف دو احادیث نہیں ہیں‘ آپ صحاح ستہ کا مطالعہ کر لیں‘ آپ چاروں آسمانی کتابیں نکال کر دیکھ لیں‘ آپ کو ان میں راستوں اور شاہراہوں کی حرمت کے درجنوں احکامات مل جائیں گے‘ آپ دنیا بھر کی جنگوں کی تاریخ بھی نکال کر دیکھ لیں‘ آپ کو آدھی سے زیادہ جنگوں کی بنیاد راستے ملیں گے‘ آپ کسی دن گلی محلے کے جھگڑوں پر بھی تحقیق کر لیں آپ کو ان جھگڑوں میں بھی راستے کا ایشو ملے گا‘ آپ کو متاثرین یہ کہتے ملیں گے یہ بار بار ادھر سے گزر رہا تھا‘ میں نے پوچھا اور یہ مجھ سے لڑ پڑا‘ یہ میرا راستہ روک کر کھڑا ہوگیا تھا‘ یہ گلی میں چارپائی بچھا کر بیٹھ جاتا ہے‘ یہ میری دکان‘ میرے گھر کے سامنے موٹر سائیکل یا گاڑی پارک کر گیا تھا اور یہ ہمارے راستے میں کوڑا پھینک جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ‘ آپ کو گلی محلے کے ہر جھگڑے کے پیچھے یہ اعتراضات ملیں گے‘ یہ اعتراضات ہر سال سینکڑوں جانیں لے جاتے ہیں‘آپ یورپ اور امریکا سمیت جدید دنیا کے تمام ممالک کا مطالعہ کریں آپ کو ان ملکوں میں گلیاں اور سڑکیں ہر وقت کھلی ملیں گی‘ صدر ہو‘ پوپ ہو یا پھرکوئی سیاسی جماعت ملک کا کوئی گروپ‘ کوئی شخصیت سڑک نہیں روک سکتی جبکہ ہم جس دن اپنے ملک میں تحقیق کریں گے‘ ہم چند لمحوں میں اس حقیقت تک پہنچ جائیں گے ہمارے ملک میں چوروں‘ ڈکیتوں اور قاتلوں کے حقوق ہیں اگر نہیں ہیں تو راستوں اور شاہراہوں کے حقوق نہیں ہیں‘ ہمارے ملک کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی شخص کسی بھی وقت کوئی بھی گلی یا شاہراہ روک کر بیٹھ جاتا ہے اور ریاست اس کا منہ دیکھتی رہ جاتی ہے‘ محلے میں کسی کی شادی ہو وہ سڑک پر تمبو لگا دے گا‘ کوئی فوت ہو گیا لواحقین اس کی آخری تقریبات سڑک پر شروع کر دیں گے‘ مرحوم کے قل اور چالیسواں تک سڑک پر ہو گا‘ آپ کو جمعہ کے روز محلے اور شہر کی تمام بڑی گلیاں اور سڑکیں بند ملیں گی‘ شہر کی ہر جامع مسجد کے سامنے گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑے ہوں گے‘گلیوں میں تسبیحوں‘ مسواکوں اور ٹوپیوں کی ریڑھیاں لگی ہوں گی اور بیریئر ہوں گے‘ آپ وہاں سے پیدل بھی نہیں گزر سکیں گے‘ ملک کے ہر چھوٹے بڑے مذہبی تہوار کا پہلا نشانہ بھی سڑکیں اور گلیاں بنتی ہیں‘ ہم اس وقت تک درود وسلام‘ عزہ داری‘ عرس‘ قوالی اور ختم شروع نہیں کرتے ہم جب تک سڑک بند نہ کر لیں‘ ہم قربانی کے جانور بھی گلی اور سڑک پر باندھتے ہیں‘ ملک کے سارے الیکشن گلیوں اور سڑکوں پر ہوتے ہیں‘ امیدوار ملک کی ترقی اور خوشحالی کے نعرے‘ آوے ہی آوے شیر آوے‘ دلوں کی دھڑکن نواز شریف اور جب آئے گا عمران خان کے ترانے بھی سڑکوں پر گاتے اور سناتے ہیں آپ ملک کے کسی شہر کے کسی بازار میں چلے جائیں آپ کو آدھی سڑک دکانوں کے منہ میں ملے گی‘ آپ پچاس فٹ چوڑی سڑک سے بھی گزر نہیں سکیں گے‘ آپ کسی درگاہ پر چلے جائیں آپ کو پوری گلی‘ پوری سڑک پر پھول بیچنے والوں اور فقیروں کا قبضہ ملے گا اور آپ چھٹی کے وقت کسی سکول‘ کسی کالج اور کسی یونیورسٹی کے سامنے چلے جائیں آپ اس وقت سو فٹ چوڑی سڑک سے گزر نہیں سکیں گے‘ہماری سڑکیں غریب کی جورو بن چکی ہیں‘یہ پورے شہر کی بھابھی ہیں‘ انہیں کوئی بھی روک سکتا ہے‘ انہیں کوئی بھی تاراج کر سکتا ہے۔
ہم ساٹھ برسوں میں اپنی سڑکوں کی حرمت نہیں بچا سکے تھے کہ ہم دس سال پہلے ایک نئی مصیبت کا شکار ہو گئے‘ ملک میں عدلیہ کی بحالی کی تحریک شروع ہوئی‘ دھرنوں کا نیا کلچر متعارف ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ملک بھر کی تمام بڑی شاہراہیں ”خالہ جی کا ویڑا“بن گئیں‘ وکلاء نے سڑکیں بند کر کے افتخار محمد چودھری تو بحال کرا لئے لیکن پوراملک بند کرا دیا‘ یہ ملک آج تک نہیں کھلا‘ سکندر جیسا پاگل ہو‘ مولانا طاہر القادری ہوں‘ عمران خان ہوں‘ میاں نواز شریف ہوں‘ آصف علی زرداری ہوں یا پھر ناراض ڈاکٹرز‘ ناراض اساتذہ‘ ناراض طالب علم‘ ناراض کلرک‘ ناراض پائلٹس اور ناراض کسان ہوں ملک میں کسی شخص نے اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی اور پشاورکی سڑکوں کی جان نہیں چھوڑی‘ یہ لوگ دس‘ بیس اور پچاس کی تعداد میں آتے ہیں‘ سڑک بند کرتے ہیں اور پورے ملک کی مت مار کر رکھ دیتے ہیں‘یہ دس‘ بیس‘ پچاس لاکھ لوگوں کی زندگی عذاب کر دیتے ہیں‘ اسلام آباد اس ظلم کی بدترین مثال ہے‘ یہ شہر 2007ء سے مسلسل بند چلا آ رہا ہے‘ یہ کبھی عدلیہ کے نام پر‘ کبھی جمہوریت کے نام پر‘ کبھی مسنگ پرسنز کے نام پر‘ کبھی ملک بچانے کے نام پر‘ کبھی دھاندلی کا حساب لینے کے نام پر‘ کبھی حکومت کو نکالنے کے نام پر‘ کبھی دہشت گردی کے مقابلے کے نام پر‘ کبھی احتساب‘ انصاف اور حساب کے نام پر اور کبھی کون سچا اور کون کھرا عاشق رسولؐ ہے کے نام پر بند ہوتاآ رہا ہے‘ میں دس سال سے وفاقی دارالحکومت کی مرکزی سڑکوں کو بند دیکھ رہا ہوں‘ یہ شہر دس سال سے کنٹینروں کے آسیب کا شکار ہے لیکن ریاست ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے‘اسلام آباد اس وقت بھی بند ہے‘ فیض آباد پر دھرنا جاری ہے اور دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگی عذاب ہو چکی ہے‘ فیض آباد کے اردگرد آباد پانچ لاکھ لوگ راتوں کو سو نہیں پارہے‘ بچے سکول‘ ملازم دفتر‘ تاجر منڈیوں اور مسافر ائیر پورٹ نہیں پہنچ پا رہے‘ سفارت کار‘ بین الاقوامی میڈیا اور دنیا بھر کے مبصرین 18 دنوں سے یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں لیکن ریاست کے ہاتھ بغلوں سے باہر نہیں آ ر ہے‘ دھرنے میں اتنے لوگ موجود نہیں ہیں حکومت نے جتنی پولیس فورس اور ایف سی وہاں کھڑی کر رکھی ہے‘حکومت دھرنے کی حفاظت پر روزانہ 50 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے‘ اب تک 14 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں‘ یہ دھرنا اگر آخری ہوتا تو بھی شاید لوگ صبر کر لیتے لیکن یہ دھرنا بازی کے سلسلے کی ایک ننھی سی کڑی ہے‘ یہ سلسلہ اس کے بعد بھی جاری رہے گا‘ یہ سڑکیں‘ یہ شہر اس کے بعد بھی بند ہو گا‘ ملک میں ابھی دودھ میں پانی ڈالنے والوں کو بھی ملاوٹ کی اجازت چاہیے‘یہ بھی اسلام آباد آئیں گے‘ احتساب عدالت نے ابھی میاں نواز شریف کو سزا سنانی ہے‘پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی بے گناہی کا مقدمہ بھی سڑکوں پر لڑے گی‘ آصف علی زرداری نے بھی گرفتار ہونا ہے‘ زرداری صاحب کی معصومیت کا فیصلہ بھی اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوگا‘ حکومت نے بھی فارغ ہونا ہے اور اس کی بحالی کی جنگ بھی سڑکوں پر لڑی جائے گی اور سپریم کورٹ نے ابھی عمران خان کے کیس کا فیصلہ بھی سنانا ہے‘ ملک میں ابھی اسلامی نظام بھی نافذنہیں ہوا‘ مریم نواز کی سیاسی لانچنگ بھی باقی ہے چنانچہ عشق کے بے شمار امتحان ابھی پیچھے ہیں‘ یہ سڑکیں ابھی مزید بند ہوں گی‘ اسلام آباد کے شہریوں کی جان مزید ہلکان ہوگی۔ ہمارے پاس اب دو آپشن ہیں‘ ہم سڑکوں کو مظاہروں کیلئے وقف کر دیں‘ لوگ آئیں‘ سڑکیں بند کریں اوراپنے مطالبات کی منظوری تک سڑکوں پر قابض رہیں یا پھر ہم سڑکوں کا حق ادا کریں‘ ہم ملک کی تمام بڑی شاہراہیں روکنے والوں کیلئے کڑی سزائیں طے کر دیں‘ ریاست کسی شخص یاکسی گروہ کو سڑک روکنے کی اجازت نہ دے‘ حکومت اگر واقعی سنجیدہ ہے‘ یہ اگر حقیقتاً یہ مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو یہ قومی اسمبلی میں بل پیش کرے‘ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائے‘ نیا قانون بنائے اور سڑک روکنے والے کسی شخص کے ساتھ اس کے بعد کوئی رعایت نہ کی جائے‘ریاست پوری طاقت کے ساتھ سڑک بھی کھولے‘ مجرموں کو بھاری جرمانہ بھی کرے اور کم از کم پانچ سال کیلئے جیل میں بھی پھینکے‘ یہ تماشہ اب بہرحال بند ہونا چاہیے‘ خدا کی پناہ ہماری ریاست اگر سڑک نہیں کھلوا سکتی تو پھر یہ ریاست کس نام کی ہے؟ ہم اگر سڑکوں کی حرمت کی حفاظت نہیں کرسکتے توہم اپنے ملک کو ملک کیوں کہتے ہیں اور حکومت اگر چند ہزار لوگوں کے قبضے سے سڑک نہیں چھڑوا سکتی تو یہ خود کو حکومت کیوں کہتی ہے؟۔نوٹ:کراچی کے تعلیمی ادارے Gradsy نے میرے نام سے ایک سکالرشپ سکیم شروع کی ہے‘ یہ لوگ ہر سال ایم بی اے‘ بی بی اے یا سی اے کے کسی ایک ضرورت مند طالب علم یا طالبہ کو سو فیصد وظیفہ دیں گے‘ آپ اگر باصلاحیت ہیں‘ آپ میرٹ پر آتے ہیں اور آپ کراچی میں رہتے ہیں لیکن آپ یونیورسٹی کی فیس ادا نہیں کر سکتے تو آپ یونیورسٹی کے صدر سید علی عباس عابدی صاحب سے [email protected] اور 0322-2255969 پر رابطہ کرلیں۔

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *