سینٹ اجلاس:آج ہم فیصلہ کریں گے کل اس کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا، حناربانی کھر
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات پر جوابات دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کہا کہ جو آج ہم فیصلہ کریں گے کل اس کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگ شہید ہونا بند ہوں، بھارت کے ساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے، اس وقت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، جو بھی ہو رہا ہے سب کے سامنے ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 4 سال سے سیاسی محاز آرائی کا خمیازہ بھگت رہا ہے، حنا ربانی کھرپاکستان میں اقلیتیوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے،بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک کوریا ہیانہوں نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا،ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے،ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے،انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں،ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں،ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں،ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔