شادی کی خریداری کے لئے جانے والے پولیس اہلکار کے 2 بیٹے گرفتار
لاہور(M92)سی سی پی او آفس میں سب انسپکٹر وی ایچ ایف ذوالفقار علی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو درخواست دی ہے کہ شاہدرہ پولیس نے شادی کی خریداری کیلئے جاتے ہوئے اس کے دو بیٹوں ملک نوید اور ملک عقیل کو لبیک یا رسول اللہﷺ کی ریلی میں شرکت کا الزام لگاکر گرفتارکرلیا۔ 10 نومبر کو وہ شاہدرہ چوک سے گزررہے تھے کہ ریلی وہاں پہنچ گئی، ریلی کے شرکاءکے خلاف ایکشن کے دوران ان دونوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔مقامی اخبار کے مطابق ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس کے بیٹوں کی جامہ تلاشی کے دوران نکالے ہوئے 90ہزار روپے اور موٹرسائیکل واپس کردی لیکن ان دونوں کو کوٹ لکھپت جیل بھجوادیا۔ ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ مل نوید کا نکاح 20 نومبر کو ہے اور رخصتی 26 نومبر کو ہے۔ دونوں بیٹے بے قصور ہیں، انہیں رہا کای جائے۔ ذوالفقار علی کی بیٹوں سے ملاقات بھی نہیں ہوسکی۔
Leave a Reply