شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے
شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لیے ہیں. پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’معاشرے کے نچلے طبقے کا جتنا ہوسکے خیال رکھا جائے۔‘‘
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بوم بوم آفریدی کچرا چننے والے 2 بچوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی گلی سے کچرا چننے والے ان 2 بچوں کو اپنے گھر لائے ہیں جن کے پاس پہننے کے لیے جوتے نہیں، لہذا وہ اپنے بچوں کے پرانے جوتے انہیں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ‘میں آج ان کے ساتھ ناشتہ بھی کروں گا، یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1012190355834404864
ویڈیو پیغام کے بعد شاہد آفریدی کے مداحوں کی جانب سے مثبت اور منفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کسی نے کہا کہ اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کچھ لوگ اس حوالے سے بھی تنقید کر رہے ہیں کہ شاہد آفریدی اگر کوئی اچھا کام کر ہی رہے تھے تو انہیں کم از کم سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اپنی فاؤندیشن کے تحت پاکستان میں بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
Leave a Reply