شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملہ کے اعزاز میں تقریب
لاہور (میڈیا پاکستان) شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افسران اور عملہ کے اعزاز میں تقریب، گورنر پنجاب کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پی سی ہوٹل کرسٹل ہال میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے دوسری صحت خدمت ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جسکا مقصد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور صفائی کرنے والے عملہ کی خدمات کے اعتراف میں کارکردگی ایوارڈ اور کیش انعام تقسیم کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب نے ڈاکٹرز اور سٹاف میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ انکا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں دن رات کام ہو رہا ہے مگر اس کی ترقی کو میڈیا اداروں کی جانب سے مناسب طریقے سے نشر نہیں کیا جاتا، اداروں کو صحت کے شعبہ کی خبر مکمل تحقیق کے بعدچلانی چاہیئے۔تقریب سے خطاب کرتے خواجہ عمران نزیرکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ میں جدت لائی جا رہی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا پنجاب فارنزک سائنس ایجیسی سے نمونوں کی جانچ کروانا اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ درستگی کے باوجود صحت کے شعبہ میں مسلسل تنقید کا سامنہ کرنا پڑتا ہے، تنقید برائےاصلاح سے بڑھ کر تنقید صرف بائے تنقید ہوتی ہے۔
Leave a Reply