شوہر نے بیوی کو شراب پلا کر اپنے بیٹے کے سامنے چھ دوستوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست کیرالہ میں شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کے سامنے بیوی کو شراب پلا کر گینگ ریپ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بیوی کو زبردستی شراب پلانے کے بعد دوستوں کے ہمراہ ریپ کرنے کے الزام میں شوہر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس کے مطابق واقعہ 4 جون کو پیش آیا اور 25 سالہ خاتون کو اس کے 5 سالہ بیٹے کے سامنے ریپ کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور اس کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے 5 سالہ بیٹے نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر اور ا س کے دوستوں کے خلاف تشدد، گینگ ریپ اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مفرر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا اس لیے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی شق بھی مقدمے میں شامل کی گئی۔
دوسری جانب کیرالہ اسٹیٹ ویمن کمیشن نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اپنی بیوی اور دو چھوٹے بچوں کو پہلے ساحلی پٹی پر لے کر گیا اور اس کے بعد اپنے دوست کے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنی بیوی کو زبردستی شراب پلائی اور اس کا گینگ ریپ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون نیم بےہوشی کی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور ایک نوجوان سے مدد طلب کی۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں نوجوان نے پولیس کو مطلع کیا۔