شہر قائدکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں اسٹریٹ کریمنل گرفتار اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
کراچی:آرام باغ پولیس نے دوران علاقہ گشت اسٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،تین مسلح ملزمان آرام باغ کے علاقے سے گزر رہے تھے جنہیں پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ایک ملزم موقع سے فرار جبکہ دو ملزمان کوگرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پستول, پریڈی کی حدود سے شہری سے چھینا ہوا فون اور تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت اختر خان ولد شکور اور بابر ولد فقیر محمد کے نام سے ہوئی جبکہ مفرور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیںگرفتار ملزمان کے مطابق ان کے مفرور ساتھی کے پاس موجود موٹر سائیکل انہوں نے پریڈی کی حدود سے1 شہری سے چھینی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چیکنگ اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔زمان ٹاؤن پولیس کا کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے گشت پر مامور پولیس کے روکنے کی کوشش پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو محمد رئیس زخمی حالت میں گرفتار ہوا ملزم کا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا پولیس نے زخمی ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور موبائل فون برآمد کیا ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملزم کے دیگر ساتھی اوران کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ۔یوسف پلازہ کی حدود میں پولیس نیاسٹریٹ کرمنلز کے خلاف بر وقت کاروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹا ہوا سامان ملزمان سے بر آمد کر لیاملزمان شہری کو کارڈیوں اسپتال کی عقب سائٹ سے لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی شہری سے سامان چھین کر فرار ہونے پر شہری نے ملزمان کا تعقب کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی جس پر یوسف پلازہ کی پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا. ملزمان کی شناخت محمد حسنین ولد محمد شریف، توقیر عباسی ولد محمد داود کے ناموں سے ہوئی ملزمان مختلف وارداتوں میں پولیس کا مطلوب ہیں پاپوشنگر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کی شناخت وقاص قریشی ولد فضل دین ارسلان عرف سنی ولد عبدالحمید فیضان عرف جنید ولد سید محمد ایوب اور شرجیل خان ولد تبریز خان کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 10 موبائل فونز، 2 موٹر سائیکلیں ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کا گروہ رات کے اوقات میں شہریوں کو لوٹتا تھا پولیس کے مطابق ملزمان لاتعداد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں ناظم آباد کی حدود زاہد جمالو ہوٹل نواب صدیق روڈ اور نزد پیڈسٹل برج ناظم آباد نمبر 3 سے چھینی گئی تھی جبکہ موبائل فون پاپوشنگر غوثیہ پارک اور جناح پولیٹیکنیکل کے پاس سے چھینے گئے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سابقہ درج مقدمات میں بھی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے