شہر چراغاں کراچی(ڈاکٹر عبدالقدیر خان)

شہر چراغاں کراچی(ڈاکٹر عبدالقدیر خان)

(ایمرا نیوز)
آپ کو علم ہے کہ میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں بھوپال سے کراچی میں آکر بس گیا۔ میں بھوپال جنت مقام میں پیدا ہوا، میٹرک وہیں سے پاس کیا۔ وہاں تعلیمی نظام بہت اعلیٰ تھا بورڈ کے امتحانات راجپوتانہ بورڈ کے تحت ہوتے ہیں۔ بیگمات بھوپال نے خودمختار اور آزاد حکمرانوں کے باوجود باہر کے بورڈ سے بھوپال کا تعلیمی نظام اسلئے منسلک کردیا تھا کہ نظام آزاد اور اعلیٰ رہے اور کسی قسم کی دخل اندازی، اَثر و رسوخ سے پاک رہے۔ میٹرک کے بعد میں نے حمیدیہ کالج میں داخلہ لے لیا تھا یہ تالاب کے دوسری جانب منٹوہال میں قائم کیا گیا تھا۔ منٹو ہال بے حد خوبصورت بڑی عمارت تھی اور انگریز واسرائے لارڈ منٹو کے نام پر رکھی گئی تھی اس میں انگریز ایجنٹ رہتا تھا اس کے قریب ہی چار بنگلے تھے ایک ہی طرح کے پتھروں کی بہترین عمارتیں۔ ان میں وزیر خزانہ کے ایف حیدر، آئی جی پولیس مسٹر ینگ ، ڈی آئی جی پولیس پرنس سلیم اور نواب صاحب کے پرسنل ڈاکٹر رہتے تھے۔ ہم لوگ تیر کر دوسری جانب جاکر کنول گٹھے کے پھول توڑ کر لاتے تھے۔ میرے چار بڑے بھائی اور ایک بڑی بہن اور والدہ (کراچی میں طارق روڈ کے قبرستان میں دفن ہیں) پاکستان آگئے تھے انہوں نے زور دیا کہ میں بھی کراچی آجائوں مستقبل کے لئے بہتر رہے گا (ان کی دوراندیشی کام آئی)۔ میں بھوپال سے ایک چھوٹے سے قافلہ کے ساتھ بذریعہ ٹرین اجمیر، چتوڑ گڑھ، لونی، باڑھ میر اور منابائو کے سات روزہ سفر کے بعد 14اگست 1952ءکو کھوکھرا پار پہنچ گیا۔ راستے میں ہندو اہلکاروں کا رویہ نہایت ہتک آمیز تھا جو میں آج تک نہیں بھولا اور اس گہرے زخم کی وجہ سے ہی جب میں نے 1971ءمیں ذلّت آمیز شکست دیکھی اور پھر 18مئی 1974ءکو ایٹمی دھماکہ دیکھا تو فوراً سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آنے کا ارادہ کرلیا۔ اور آخر کار دوسرے دورےمیں دسمبر 1975 کو بھٹو صاحب کی درخواست پر یہیں ٹھہر گیا۔ اسکے بعد جو عزّت، ذلّت،محبت نفرت، شہرت و بدنامی ملی وہ آپ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ میرا ضمیر صاف ہے کہ میں ملک کی جوخدمت کرسکتا تھا وہ اپنے خون پسینہ سے کردی اور آپ سب کو نہایت طاقتور ایٹمی ملک دیدیا۔
دیکھئے بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔ ہمارے بھوپال سے تقسیم کے بعد ایک دوست جلال الدین خانؒ جو برٹش آرمی میں ایس ڈی او تھے وہ پاکستان آگئے تھے اور کراچی میونسپل کارپوریشن میں ایس ڈی او ہوگئے تھے یہ سرخ و سفید اصلی یوسفزئی پٹھان تھے۔ لیاری کے قریب میراں شاہ میں انھوں نے گھر کرائے پر لے لیا تھا۔ وہاں ایک لائن میں تین یونٹ تھے دو یونٹ میرے بھائیوں اور دوسروں نے لے لئے تھے میں بھی وہیں ٹھہر گیا تھا وہاں زیادہ تر آبادی مکرانیوں کی تھی اور تھوڑی سی تعداد پٹھانوں کی بھی تھی۔میں آج بھی ان لوگوں کو یاد کرتا ہوں بے حد ہنس مکھ، ملنسار، شام کو باہر بیٹھ کر ڈفلی بجا بجا کر گاتے تھے۔ جب تک اکیلے تھے ہم وہاں رہے جب والدہ اور چھوٹی بہن کراچی آئیں تو ہم جوبلی سینما کے قریب پولیس اسپتال کے سامنے ایک فلیٹ میں منتقل ہوگئے بعد میں ناظم شفٹ ہوگئے کہ وہاں بھوپال کے اور کئی خاندان قیام پزیر تھے۔ وہاں ہمارا اچھا وقت گزرا۔ اس وقت کراچی کی آبادی بمشکل تین ملین تھی سڑکیں صاف ستھری، اچھی بسیں اور ٹرامیں، نہایت لذیز کھانے، اعلیٰ تعلیمی و ثقافتی ماحول ۔ میں یہ چھوڑ کر 1961 میں (تین سال انسپکٹر اوزان و پیمانہ جات رہ کر) باہر چلا گیا ۔ جب دسمبر 1975 کے اواخر میں واپس آیا تو یہ شہر بدل چکا تھا۔ نسلی تعصب، فرقہ پرستی، مذہبی انتہا پرستی نے قدم جمانا شروع کردیئے تھے جہاں پہلے مہینوں ایک قتل کی خبر نہ آتی اب روز قتل و غارتگری کا میدان سجنے لگا۔ غالباً ان ہی حالات کو دیکھ کر ہمارے ہر دلعزیز شاعر جناب منیر نیازی نے کہا تھا (غلطی ہو تو معذرت خواہ ہوں):
اس شہر سلاسل کو جلا دینا چاہئے
پھر اس کی خاک کو اُڑا دینا چاہئے
غالباً مُنیر بھائی فرمان اِلٰہی سے متاثر ہوئے جس میں اللہ رب العزت نے فرمایا ہے کہ وہ جب بارش برساتا ہے تو ہر چیز سرسبز و شاداب ہوجاتی ہے مگر جب اس کو خشک کردیتا ہے تو وہ خاک بن کر ہوا میں اُڑتی پھرتی ہے۔چند دن پہلے مجھے واٹس ایپ پر کراچی سے متعلق ایک پیغام ملا، پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ ہر مرتبہ پڑھتا، آنکھیں بند کرکے اپنے پرانے کراچی کو یاد کرتا، نگاہوں کے سامنے اس وقت کی ہر خوبصورت شے سامنے آجاتی۔ آپ کی خدمت میں وہ پیغام پیش کرتا ہوں مجھ جیسے عمر رسیدہ لوگوں کے لئے یہ ایک سنہرا خواب ہے۔
’’ایک خانہ خراب شہر کی یاد میں ۔ جب یہ شہر قاری ظاہر قاسمی کی تلاوت پرجاگتا تھا اور بندو خان کی سارنگی سن کر سوتا تھا۔ جب رشید ترابی، احتشام الحق تھانوی اور شفیع اوکاڑوی خطابت کے جوہر دکھاتے تھے اور مفتی محمدشفیع اور بابا ذہین شاہ تاجی علم کے گوہر رولتے تھے۔ جب شاہد احمد دہلوی موسیقی کے سبق یاد کرواتے تھے اور استاد جھنڈے خان کے قصے سناتے تھے۔ جب مولوی عبدالحق مشفق خواجہ کو تحقیق کے گر سکھاتے تھے اورجمیل جالبی اور ابوالخیر کشفی تنقید کے نئے نئے دبستانوں سے روشناس کرواتے تھے۔ جب کرار حسین، سید سبط حسن اور حسن عسکری علم کے دریا بہاتے تھے اور سلیم احمد اور قمر جمیل نئی شمعیں جلاتے تھے۔ جب سیماب اکبرآبادی وحی منظوم لکھتے تھے اور آرزو لکھنوی سریلی بانسری بجاتے تھے۔ جب جوش ملیح آبادی یادوں کی برات سناتے تھے اور قصر جلالوی شاگردوں کی منڈلیاں سجاتے تھے۔ جب ابن صفی عمران اور فریدی کی داستان سناتے تھے اور شکیل عادل زادہ استاد بٹھل اور بابر زماں خان کے قصے رولتے تھے۔ جب ملا واحدی دلی کی بھولی بسری کہانیاں سناتے تھے اور بہزاد لکھنوی، لکھنؤ کے حکیم بڈھن سے ملواتے تھے۔ جب ابراہیم جلیس، ابن انشا اور مشتاق احمد یوسفی گدگداتے تھے اور ظریف جبل پوری، سید محمد جعفری اور دلاور فگار پھلجھڑیاں چلاتے تھے۔ جب خواجہ معین الدین اور احمد علی اسٹیج پر مسکراہٹ بکھیرتے تھے اور حسینہ معین اور کمال احمد رضوی چھوٹی اسکرین پر۔ جب حکیم مولانامولوی مرزا ماہربیگ ماہر جا بجا ہر مسافر پرہے لازم صبر کرنا چاہئے کے مصرے لکھتے پھرتے تھے اور سلطنت مغلیہ کے چشم و چراغ اور وارث اصلی استاد محبوب نرالے عالم شہر کی سڑکوں پر چنا جور گرم کی صدائیں لگاتے تھے۔ جب فضل احمد کشمیر والاکو نہرو کی یتیم بیٹی کو سمجھانے کے لئے خطوط لکھتے تھے اور علامہ مشرقی کے فرزند شہر کی دیواریں سیاہ کرکے شفاف تحریک چلاتے تھے۔جب ماہر القادری اور ادیب رائے پوری آمنہ کے لال کی مداح سرائی کرتے تھے۔ اور آل رضا اور نسیم امرہوی محمد کے نواسے کے مرثیے سناتے تھے۔ جب وحید ظفر قاسمی اور خورشید احمد نعتوں کی نوا سنجی کرتے تھے اور کجن بیگم سوز و سلام اور سچے بھائی نوحے پڑھتے تھے۔ جب غلام فرید صابری عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھردو جھولی مری یا محمد کا نذرانہ پیش کرتے تھے اور ان کے بعد ان کا بیٹا امجد، علی کے ساتھ زہرا کی شادی کی روایت سناتا تھا۔ جب شوکت صدیقی خدا کی بستی آباد کرتے تھے اور قراۃ العین حیدر ہائوسنگ سوسائٹی کی بنیادیں رکھتی تھیں۔ جب ہاجرہ مسرور اور فردوس حیدر کہانیاں سناتی تھیں اور زہرا نگاہ اور پروین شاکر اپنی غزلوں سے شاعری کو مالا مال کرتی تھیں۔ جب سراج الدین ظفر اور عزیز حامد مدنی غزل کو نیا لہجہ عطا کرتے تھے اور رساچغتائی اور جون ایلیا غزل کے پرانے مضامین کو تازگی عطا کرتے تھے۔ جب محسن بھوپالی نظمانے اور حمایت علی شاعر ثلاثی ایجاد کرتے تھے اور احمد ہمیش، قمر جمیل اور افتخار جالب نثری نظم کی تحریک چلاتے تھے۔ جب تابش دہلوی اور محشر بدایونی دن کو رات بناتے تھے اور عبید اللہ علیم اور جمال احسانی راتوں کو دن میں بدلتے تھے۔ جب رئیس امروہوی روز ایک تازہ قطعہ لکھ کر عوام اور ارباب حکومت کو آئینہ دکھاتے تھے اور شوکت تھانوی اور مجید لاہوری طنز و مزاح کے تیر برساتے تھے۔ جب جمیل الدین عالی جیوے جیوے پاکستان اور دوہے سناتے تھے اور صہبا اختر میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے اور نظموں سے مشاعروں کو گرماتے تھے۔ جب وحید مراد اور ندیم بڑی اسکرین پر جگمگاتے تھے اور مہدی حسن اور احمد رشدی پس پردہ گنگناتے تھے۔
جب زیبا، دیبا اور شمیم آرا فلموں میں چہچہاتی تھیں اور شہناز اور مہناز بیگم سر بکھراتی تھیں۔ جب علن فقیر اور عابدہ پروین شاہ کی دیوانی گاتے تھے اور عالم گیر اسپین اور شہکی اور حسن جہاں گیر ایرانی دھنوں پر دھوم مچاتے تھے۔ جب فضل احمد کریم فضلی فلمی دنیا میں چراغ جلاتے تھے اور الیاس رشیدی ان کی روشنی اپنے نگار خانے میں محفوظ کرتے تھے۔ جب انوار احمد خان اور اصلاح الدین تمغوں پر تمغے جیت کر وطن کی جھولی میں ڈالتے تھے اور روشن خان اور جہانگیر خان ریکارڈز پر ریکارڈ ز توڑتے چلے جاتے تھے۔ جب اتوار کی صبح کا آغاز حامد میاں کے گھر سے ہوتا تھا اور عاشور کی شام غریباں کا اختتام ناصر جہاں کے سلام آخر پر۔ جب صادقین مصوری میں شاعری کرتے تھے اور گل جی، آذر زوبی، بشیر مرزا اور علی امام نئے دبستانوں کی کھوج لگاتے تھے۔ جب رتھ فائو جذامیوں کےعلاج کے لئے ہسپتال بناتی تھیں اور جمشید نصروانجی بابائے کراچی کہلاتے تھے۔ جب ایدھی نوزائیدہ بچوں کو جھولے اور نازائیدہ بچوں کو کفن دیتا تھا اور حکیم محمد سعید اور سرجن جمعہ مسیحائی کرتے تھے۔ جب محمد علی حبیب اور آغا حسن عابدی نئے نئے بینک بناتے تھے اور آدم جی، عائشہ باوانی اور دائود صنعتوں کے ساتھ ساتھ شہر میں تعلیمی ادارے بھی قائم کرتے تھے۔ جب بیکن ہائوس اور سٹی اسکول نہیں بلکہ پیلے اسکولوں میں پڑھنا باعث افتخار سمجھا جاتا تھا اور اے ایم قریشی اور مولوی ریاض الدین اسلامیہ اور جناح کالج جیسے کالجوں میں مستقبل کے معمار تیار کرتے تھے۔ جب زیڈ اے بخاری، ضیاء محی الدین اور طلعت حسین آواز کا جادو جگاتے تھے‘ عرش منیر‘ صفیہ معینی اور رینو کا دیوی بیگم خورشید مرزا کے روپ میں ہر گھر میں احترام کا مرکز بن جایا کرتی تھیں اور ہمارے لطف اللہ خان چپکے چپکے ان کی آوازیں محفوظ کرتے تھے۔ جب فاطمہ جناح آمریت کو للکارتی تھیں اور بے نظیر بھٹو مارشل لا کی سختیاں سہتی تھیں۔ جب علی مختار رضوی صدر کے قہوہ خانوں میں چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرتے تھے اور معراج محمد خان تن تنہا انقلاب کی آمد کی چاپ سنتے تھے۔ جب ادیب الحسن رضوی مشتاق احمد گورمانی کی کار کو آگ لگاتے تھے اور کشور غنی، منور غنی، خوش بخش عالیہ، شفیع نقی جامعی، ظہور الحسن بھوپالی اور دوست محمد فیضی کی کامیابی ہر گھر کے بچوں کی کامیابی سمجھی جاتی تھی۔ آپ میں سے پیشتر نے وہ زمانہ دیکھا ہے اور کچھ نے یقیناً نہیں۔ جنہوں نے وہ زمانہ دیکھا ہے ان کے لئے شکور پٹھان کی کتاب میرے شہر والے، ایک شہر آشوب ہے اورجن لوگوں نے وہ زمانہ نہیں دیکھا ان کے لئے ایک جہاں حیرت۔ اسے پڑھیے اور سوچئے کہ ہم نے بیسویں صدی سے اکیسویں صدی میں قدم رکھا ہے یا شاید اچانک کئی صدی پیچھے چلے گئے ہیں۔‘‘
یہ سب واقعات نگاہوں کے سامنے گھوم رہے ہیں۔ ساتھ ہی ڈی جے کالج، اپنے پیارے مہربان اساتذہ، دوست،برنس روڈ کی جلیبیاں، بوہری بازار میں آلو اور گوشت کے چھوٹے چھوٹے گرم گرم کباب، لسی اور کیفے جارج اور دلی کے کالی کٹ ہوٹل کا قورمہ، کولڈ کافی سب ہی یاد ہے۔ قارئین، تمہیں وہ دن یاد آتے تو ہوں گے۔ خوابوں میں تم کو ستاتے تو ہوں گے!(بشکریہ جنگ لاہور)
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *